اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دیں آپ کو بہترین نتائج

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرم مسالے میں شمار کی جانے والی اجوائن کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، اسے نا صرف کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کا قہوہ بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے۔صدیوں سے استعمال کی جانے والی اجوائن مجموعی صحت پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے، اسے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی کہا جاتا ہے ، نہار منہ اس کے قہوے کے استعمال سے وزن میں

کمی سمیت جلد صاف ہوتی ہے اور جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کئی وائرل بیماروں سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔اجوائن ایک طبی مسالہ ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس ، فیٹ ، پروٹین ، فائبر، موئسچر ، منرلز ، کیلشیم ، فاسفورس، آئرن ، کوبالٹ ، کوپر ، آئیوڈین ، میگنیشیم ، تھائیمائین اور ریبو فلاون پایا جاتا ہے، اسی لیے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چھوٹے بیجوں کی شکل میں یہ ایک صحت کے لیے بھر پور خزانہ ہے۔اجوائن قہوہ پینے سے معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے، کارکاردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور متعدد بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی چھٹکارہ ملتا ہے، اجوائن قہوہ پی لینے سے غذاجلدی ہضم ہوتی ہے، بد ہضمی کی صورت میں اجوائن قہوے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔انفیکشن اور وائرل سے چھٹکارہ ملتا ہےاجوائن میں اینٹی سیپٹک ، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی پیرا سائیٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں انسان ہر قسم کے انفیکشن اور وائرل بیماری سے محفوظ رہتا ہے، اجوائن قوت مدافعت کی کارکاردگی بڑھاتی ہے ۔اجوائن سانس میں دشواری کا سبب بننے والی وجوہات کا خاتمہ کرتی ہےاجوائن کا استعمال سانس کی نالی، پھیپڑوں کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے، جن افراد کو دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے وہ اس کے قہوے سے مستفید ہو سکتے ہیں جبکہ اس کا استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔اجوائن کا استعمال کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ ذیابطیس، دل کا عارضہ اور موٹاپا بننےوالی وجوہات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتا ہے ۔جن افراد کو جوڑوں میں درد کی شکایت ہے اجوائن اُن کے استعمال کے لیے بھی مفید ہے، اجوائن قہوہ درد کی شدت میں کمی لاتا ہے جس سے درد میں آرام ملتا ہے ۔جرنل آف انفلامیشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد سوجن کے باعث ہوتا ہے جبکہ اجوئن میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ایک چائے کا چمچ اجوائن ، 500 ملی لیٹر پانی ، 1 لیموں ، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ، ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر، ایک چٹکی کالا نمک اور ایک چائے کا چمچ شہد لے لیں ۔پانی میں اجوائن کو ابلنے تک پکا لیں، اب اس قہوے کو چھان لیں اور اس میں لیموں کا رس ، سیب کا سرکہ ، شہد، ہلدی اور کالا نمک شامل کریں اور اچھی طرح سے ملا کر نیم گرم استعمال کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…