ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

datetime 8  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ نے کئی بوڑھے افراد دیکھے ہونگے جو بڑھاپے کے باوجود نہایت صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کرتے نظر آتے ہیں۔ بڑھاپے میں شاندار صحت اور طویل زندگی کے راز سے ابسائنسدانوں نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عمر میں

بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابقیونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اورطویل عمر کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف سائوتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیںان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…