ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما پھر حکومت پر برس پڑے ، اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی

datetime 8  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں حکومتی رکن نور عالم خان ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ اجلاس کے دور ان انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہے،آٹھ نہیں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی جاتی ہے تو لوگ ہمیں ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا سستا کریں،

بجلی سستی کریں ایسے کام نہیں چلے گا،کیوں بجلی کے ملازمین کو مفت میں بجلی دی جاتی ہے،شہر میں بجلی نہیں تھی، ایکسین آفس گیا تو وہاں تین تین اے سی چل رہے تھے۔نور عالم کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی۔ انہوںنے کہاکہ اگر بجلی نہیں دیں گے تو ہم مل کر احتجاج کریں گے۔نور عالم کی تقریر پر حماد اظہر برہم ہوگئے اور کہاکہ تقریر بھی ہوگئی داد بھی وصول کرلی،اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے۔انہوںنے کہاکہ میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کروں تو اپوزیشن ڈیسک بجائے گی،تالی اور گالی کیلئے کبھی سیاست نہیں کی،سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں۔دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا گیا،شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی،کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ،ایچ ای سی، رینجرز، آڈیٹر جنرل سمیت مختلف محکموں کیلئے گرانٹس کی منظوری متوقع ہے ،احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ کے قیام کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ،حکومت نے مزید 1 ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسد عمر نے کہاکہ سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔اسد عمر نے کہاکہ اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خرید چکے ہیں، معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسین ضروری ہے۔ اسدعمر نے کہاکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت اس سال کورونا پر 51 ارب روپے خرچ کیئے گئے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…