ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

سائنوفارم ویکسین لگوانے والوں کیلئے فائزرکی تیسری خوراک محفوظ قرار

datetime 8  جون‬‮  2021 |

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے قراردیا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کے لیے فائزرکی تیارکردہ ویکسین کی تیسری خوراک بالکل محفوظ ہے۔اس سے انھیں کووِڈ19کے خلاف تحفظ کی پرت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔اماراتی ڈاکٹروں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائزرکی ویکسین کا اضافی انجیکشن آبادی کو

کرونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ تحفظ مہیا کرنے کے لیے ملک کی فعال حکمت عملی کا حصہ ہے۔شارجہ میں واقع برجیل اسپیشلٹی اسپتال میں داخلی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرراجیش کمار گپتا کا کہناتھا کہ جن لوگوں کو سائنوفارم کی ویکسین کا دوسرا انجیکشن لگے چھے ماہ مکمل ہوچکے ہیں، انھیں اب تیسری اضافی تقویتی خوراک لگائی جائے گی۔اس کا مقصد لوگوں کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنا ہے۔اگر لوگ فائزر کی تیسری خوراک لگواتے ہیں تو یہ ان کے لیے بالکل محفوظ ہے۔ڈاکٹرگپتا نے واضح کیا کہ کووِڈ19 کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس ٹیسٹ سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ کیا جسم میں کروناوائرس سے بچا کے لیے قوتِ مدافعت موجودہے اور پھر ویکسین کی تیسری اضافی خوراک لگوائی جاسکتی ہے مگر یہ ٹیسٹ کروانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔انھوں نے بتایا کہ یو اے ای میں کروناوائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد کے مقامی سطح پر جائزے اور مطالعات سے یہ پتاچلاہے کہ بیشترویکسینیں کووِڈ19کے مقابلے میں چھے ماہ تک مثر ہیں۔نیز اس وائرس کے خطرے کے مکمل خاتمے تک لوگوں کو احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنی چاہیے۔وہ عوامی مقامات پر ماسک پہن کررکھیں اورسماجی میل جول میں فاصلہ اختیارکریں کیونکہ مطالعات سے یہ پتا چلا ہے کہ ویکسین لگوانے والے بعض افراد اس کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ایم بی زیڈ سٹی میں واقع برین انٹرنیشنل اسپتال میں داخلی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرعظیم عبدالسلام محمد نے بھی ان کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ کسی بھی ویکسین کی تیسری خوراک لی جاسکتی ہے اور یہ بالکل محفوظ ہے۔یواے ای کی حکومت نے گذشتہ ہفتے سائنوفارم کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو فائزر ویکسین کی تیسری اضافی خوراک لگانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ یو اے ای نے گذشتہ سال دسمبر میں پہلے پہل اپنے شہریوں اورمکینوں کو سائنوفارم کی ویکسین لگانے کاآغاز کیا تھا۔اس کے بعد اس نے دوسری ویکسینیں لگانے کی اجازت دی تھی۔مئی میں یو اے ای نے سائنوفارم کی تیسری خوراک لگانے کا اعلان کیا تھا تاکہ چھے ماہ پہلے اس ویکسین کے دو انجیکشن لگوانے والے افراد کوکووِڈ19سے محفوظ رکھا جاسکے لیکن اب اس نے گذشتہ جمعہ کو فائزر اور بائیواین ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمسایہ خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسی قسم کا اعلان کیا ۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…