جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

چند آسان نسخے، جسے اپنا کر آپ شیونگ مسائل سے نجات پا سکتے ہیں

datetime 21  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کچھ لوگوں کی جلد اس قدر نازک اور حساس ہوتی ہے کہ شیونگ کے دوران اکثر لوگوں کی جلد پر زخم اور لال رنگ کے دھنے بن جاتے ہیں جس سے انہیں شیو کرنا دشوار ہو جاتا ہے تاہم تھوڑی سی احتیاط اور چند نسخوں سے اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔دی کلاک: شیو کرنے میں جلد بازی میں نہ کریں اور شیو کرنے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں اس کے بعد چہرے پر فیشل کلیزنر لگا کر ایک منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اب شیونگ کریم یا جیل لگائیں اور اچھی طرح لگا کر 2 سے 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اگر انتظار نہ ہو رہا ہو تو اس دوران دانتوں کو برش کر لیں۔شیونگ سے پہلے جیل کا استعمال: کچھ شیونگ کریم یا جیل لیکر داڑھی پر اچھی طرح مساج کریں تاکہ بال اوپرکی طرف آجائیں جس سے شیونگ کا عمل آسان ہوجائے گا۔ جیل عمومآ زیادہ لبریکیشن اور ٹراسنپیرنٹ لک دیتی ہے جس سے شیونگ کے دوران ریزر کو پھیرنے کی سہولت میسر آتی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ اچھی کوالٹی کا ریزر بلیڈ استعمال کیا جائے۔
درجہ حرارت کا خیال رکھیں: آرام دہ شیو کے لیے جلد کو گرم اور نم رکھنا ضروری ہے جس کے لیے آپ گرم موئسچرائزر تولیہ کا استمعال کریں تاکہ جلد کو شیو کے لیے تیار کیا جاسکے۔ اسی طرح اپنے ریزر کو گرم پانی کے باول میں رکھیں تاکہ ریزر تازہ اور جراثیم سے پاک رہے۔ شیو کرنے کے بعد اپنی جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھویں جو جلن کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔
دی کمانڈ: اگر آپ بہت رگڑ رگڑ کر شیونگ کرتے ہیں تاکہ جلد زیادہ صاف نظر آئے تو آپ بالوں کے رخ کی مخالف سمت ریزر گھماتے ہیں جس سے جلد جلنے لگتی ہے اور بال اندر کی طرف اگتے ہیں۔ اگر بال زیادہ گھنے ہیں تو پھر بالوں کے رخ کے مخالف سمت سے ریزر نہ گھومائیں۔
ان نسخوں کے استعمال سے آپ بہتر شیوکر پائیں گے اور چہرہ زیادہ فریش اور اسمارٹ نظر آئے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…