ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

محکمہ ریلوے کی مجرمانہ غفلت کا بڑا انکشاف، ڈھرکی ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

سکھر(آن لائن)ڈہرکی ٹرین حادثہ کی انکوائری رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آگیا، ڈی ایس ریلوے سکھر انجن ڈرائیورز کو تیز رفتاری پر مجبور کرتا ہے، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو خبردار کیا تھا کہ اس ڈی ایس کی موجودگی میں مزید حادثات ہو سکتے ہیں،رپورٹ کا متن، تفصیلات کے مطابق ڈھرکی ٹرین حادثے

کے بعد محکمہ ریلوے کی مجرمانہ غفلت کے بڑے بڑے انکشاف سامنے آرہے ہیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر فرخ تیمور کی جانب سے وزارت ریلوئے کو اس سے قبل بھی بھیجی جانیوالی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی ہے نجی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق کچھ ماہ قبل سکھر کے علاقے منڈو دیرو میں کراچی ایکسپریس کو ہونے والے حادثے کو ذمیوار ڈی ایس ریلوے سکھر کو قراردیا ہے، رپورٹ میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو خبردار کیا تھا کہ اس ڈی ایس کی موجودگی میں مزید حادثات ہو سکتے ہیں، رپورٹ میں ڈی ایس ریلوے سکھر کو دماغی طور پر ان فٹ قرار دیا گیا ہے،، ڈی ایس ریلوے سکھر انجن ڈرائیورز کو تیز رفتاری پر مجبور کرتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کے قابل نہیں ہے، ڈی ایس سکھر کو کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہے، ڈی ایس سکھر کو کسی اچھی اسپتال سے دماغی بیماری کے فوری علاج کی ضرورت ہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 19 گریڈ کے جونئیر آفسر کو ڈی ایس لگانا خلاف قانون ہے واضع رہے کہ سینئر جنرل مینیجر نثار میمن نے بھی وزیر ریلوے کو کئی بار ڈی ایس سکھر کے فوری تبادلے کے لئے لیٹرز لکھے ہیں۔ دوسری جانب مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، ٹریک کی بحالی تک ٹرینوں

کی آمد و رفت معطل،مسافروں کو پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے گھوٹکی کے قریب ڈھرکی میں سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں ہونے والے حاثے کے بعد محکمہ ریلوئے کی جانب سے اپ اور ڈاؤن مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے زرائع کے مطابق پشاور جانے والی خیبرمیل کو رانی پور، لاہور جانے والی

گرین لائن کوگمبٹ،زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی، سر سید ایکسپریس کو پنوعاقل،فرید اور شاہ حسین ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن،رحمان ایکسپریس کو رحیم یار خان اور لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب جبکہ کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لیاقت پور ریلوے اسٹیشن پرکھڑی رہی ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہونے کی وجہ سے ٹرین میں موجود مسافر بلخصو ص خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…