ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

کل تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں موٹر وے بند کر دیں گے، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دے دی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کل تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں موٹر وے بند کر دیں گے، آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دھمکی دے دی، ٹرانسپورٹ پر موٹروے پرعائد پابندیوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز حضرات میدان میں آ گئے ہیں، انہو ں نے احتجاج کی کال دے دی ہے، چیئرمین ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن عصمت

اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کی گاڑیوں کو موٹروے پر چلنے کی اجازت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ کل تک ہمارا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو لاہور سمیت ملک بھر میں موٹروے کو بند کردیں گے،ان کا کہنا تھا کہ موٹروے کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کی گاڑیوں کو موٹر وے پر چلنے کی اجازت دی جائے اور پابندی ہٹائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی گاڑی کا حادثہ ہوتا ہے تو ساری کمپنی کی گاڑیوں کو موٹر وے پر چلنے سے روک دیا جاتا ہے، دوسری جانب آل ٹرائبل ٹیچر ز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد نے عابدالرحمان آفریدی کی قیادت میں پیر کے روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبائی وزیر کو ایجوکیشن سیکٹر میں مذکورہ ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کرکے اپنے مطالبات پیش کئے وفد کا کہنا تھا کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومتیں باربار اس بات کا اعادہ کررہی ہے کہ دس سال تک نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور سب ڈویژنز میں سکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ متعلقہ اضلاع میں شامل ہونے سے اب سابقہ ایف آرز محروم ہوجائینگے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرائبل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تمام مسائل اور مطالبات کو

غور سے سننے کے بعد نمائندہ وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بذات خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ٹرائبل ٹیچرز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کرکے تفصیلی بات چیت کرینگے جبکہ صوبائی حکومت اس کے بارے میں فیصلہ کریگی۔ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور انہیں حل کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرینگے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…