پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرین حادثہ وزیر اعظم نے وزیر ریلوے کو بڑ ا حکم جاری کردیا

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پیر کی صبح گھوٹکی میں ٹرین کے خوفناک حادثہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور زخمیوں کو طبی امداد

یقینی بنانے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی معاونت کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، دہشت گردی،تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی کا تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔گھوٹکی میں ٹرین حادثہ کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا۔ وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جاناچاہئے،وزیراعظم نے تحقیقات کا کہا ہے، دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی، ابھی کہا نہیں جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…