پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دیدی گئی

datetime 6  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں کے ملازمین کو تین دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی ہے، اور تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکموں نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں، جن کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق صوبے کے 4 لاکھ ملازمین وافسران میں سے تاحال نصف نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے 30 فیصد سے زائد ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں کروائی، سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے 30 ہزارسے زائد ملازمین کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز نہیں لگا، جب کہ محکمہ تعلیم کے ہزاروں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی تاحال کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 32

ہزار 140 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 47 ہزار 764 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ 63 ہزار 111 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار

427 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 599 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کْل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 192 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی

دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 290 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 72 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 116 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 321 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 144 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 700 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک

یہاں کْل 765 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 729 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 289 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 493 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 554 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 633 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…