دبئی(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ ریونیو اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کے درمیان اجلاس آج دبئی میں ہوگا۔ ملاقات میں ٹیکس اصلاحات اور قرضوں کے حصول سے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اوردیگر حکام آج دبئی میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے حکام سے ملاقات کرینگے ۔ ملاقات میں مالی سال دوہزار پندرہ میں ٹیکس وصولی اور معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی کوششوں پرعالمی مالیاتی اداروں کو اعتماد میں لیاجائے گا۔ اسکے علاوہ ویلیو ایڈ یڈ سمیت دیگر ٹیکس اصلاحات بارے بھی ماہرین کی رہنما ئی حاصل کی جائیگی ۔ اجلاس میں مستقبل میں لیے جانیوالے قرضوں بارے بھی بات چیت کی جائیگی دبئی میں اجلاس 30 جولائی تک جاری رہیگا