لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے عمران خان کوماحولیات سے ہمیشہ دلچسپی رہی ہے ،اپوزیشن مانے نہ مانے انہوں نے کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے ، ن لیگ 2023کے الیکشن کے نقطہ نظر سے پلاننگ کررہی ہے ،ان کی حکمت عملی یہ نہیں کہ
عمران حکومت فوری ختم ہوجائے ،اگر یہ حکمت عملی ہوتی تو وہ پیپلز پارٹی کی بات مان لیتے ۔سینئر صحافی کا مزید کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کسی ایک آدمی کا نام نہیں ہوتا، عمران خان بھی ذہنی طور پر تیار ہیں کہ میں اب ڈٹ کر مقابلہ کرونگا،انہیں بھی تو اسٹیبلشمنٹ سے ہی پتہ چلا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مطالبہ یہ ہے ، خاص طور پر شہباز شریف سے ان کی بات ہورہی تھی جس میں کہا گیا کہ پہلے تو عمران حکومت کوہٹائو،2023کے الیکشن میں ن لیگ جیتے گی یا پھر عمران خان جیتے گا،پیپلز پارٹی کا تو کوئی سکوپ نہیں،پنجاب کے بجٹ کے 330ارب میں سے صرف 60فیصد رقم خرچ ہوئی،وزیر اعلیٰ بزدار نے چار چیف سیکرٹری بدل دئیے ، خان صاحب ان کوبلائیں اور پوچھیں ڈپٹی کمشنرز کا تقرر کیسے ہوتا ہے ،گروہ کے گروہ پھر رہے ہیں جو افسران سے کہتے ہیں جس نے تقرری کروانی ہے بتائیں،حکومت دو قوانین منظور کروانا چاہتی ہے ،ایک الیکشن کیلئے الیکٹرانک مشینیں، دوسرا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا، جہانگیر ترین گروپ بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا،کوئی شبہ نہیں بجٹ پاس ہوجائے گا،علی ظفر کی رپورٹ جہانگیر ترین کے حق میں ہے ۔ہاورن الرشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کہتے تھے افغانستان سے ستمبر میں جائینگے مگر اب وہ تیزی سے جارہے ہیں اوروہاں خانہ جنگی چاہتے ہیں تاکہ ان کیلئے گنجائش رہے ، فاروق ستار کو سی ٹی ڈی نے بلایا ،دو دہشتگرد عمران احمد اورنعیم خان پکڑے گئے جوپاکستانی ہیں،انہوں نے بتایا ہمارا رابطہ فاروق ستار کے ذریعے ہوا تھا،سینکڑوں لوگ بھارت میں تربیت کیلئے گئے ،ان کا صرف را سے نہیں ایم آئی سکس اور سی آئی اے سے بھی رابطہ تھا،ان کے کہنے پر فاروق ستار ان میں شامل ہیں۔



















































