اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اب سے کچھ دیر قبل بحریہ ٹائون کراچی میں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد کے ایک گروہ نے بحریہ ٹائون کراچی پر دھاوا بول دیا، جائے وقوعہ سے جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد قیمتی املاک نذر آتش کر رہے ہیں ، کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی ہے ،سینئر صحافی محمد مالک نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کی ہیں ، انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق مظاہرین نے احتجاج سے قبل پولیس سے مذاکرات کئے تھے کہ وہ گیٹ کے باہر ہی بیٹھ کر احتجاج کرینگے ، اندر نہیں جائینگے، ہمارا پرامن احتجاج ہے ، لیکن بعد میں مشتعل مظاہرین بحریہ ٹائون کراچی کی حدود میں جا گھسے اور شدید توڑ پھوڑ کی ۔اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا ۔ مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔






















































