بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان مشیر برائے سلامتی امن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، کان کھول کرسن لو اگرزبان درازی بند نہ کی توکوئی پاکستانی تم سے ہاتھ ملائے گا نہ گفتگوکرے گا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشیر حمد اللہ محب امن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، وہ تخریبی کردار ادا کر رہے ہیں،،فیٹیف میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے، اب پاکستان کومزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جوازنہیں رہ گیا،مسئلہ کشمیر پر پاکستانی اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ کو

مدعوں کرے گا اور ان سے دو ٹوک موقف لے گا، وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اپنایا اور فلسطینیوں کی وکالت کی۔ ا ن خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میں شاہ رکن عالم انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمودقریشی افغانستان کے مشیرافغانستان کے امن میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی سوچ کوآج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان پرالزام لگانے والے آج مذاکرات پرقائل ہوگئے ہیں، افغانستان میں امن واستحکام کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کان کھول کرسن لو، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، افغانستان کے نیشنل ایڈوائزرنے اگرزبان درازی بند نہ کی توکوئی پاکستانی تم سے ہاتھ ملائے گا نہ گفتگوکرے گا، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود افغانستان میں امن کے لیے جاتے ہیں، ہمسایہ ملک کے نیشنل ایڈوائزر کو شرم آنی چاہیے، افغانستان کے مشیر کی ننگرہارکی تقریرسن کرمیرا خون خول رہا ہے۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ طاقتوں نے فیٹیف کے پلیٹ فارم کوسیاست کی نذرکرنے کی کوشش کی، فیٹف اجلاس

میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا گیا،فیٹیف میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے، اب پاکستان کومزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جوازنہیں رہ گیا، مسلم لیگ کی حکومت سے ہمیں گرے لسٹ ملی تھی، عمران خان کی قیادت میں گرے لسٹ سے نکل کر ملک سفید لسٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اگرفیٹیف میں میرٹ پر فیصلہ ہوا تواگلے ماہ پاکستان

کوکامیابی ملے گی۔فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 25منٹ پر125بم گرائے گئے۔ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پرظلم کیا، فلسطینی کہتے ہیں انصاف دو، جو کچھ فلسطینی کہہ رہے ہیں وہی کشمیری بھی کہہ رہے ہیں، فلسطین مظالم پرنیویارک،واشنگٹن،لندن،کینیڈا میں مظاہرے ہوئے، اجلاس میں مصرکے

وزیرخارجہ نے بتایا اسرائیل فائربندی پرآمادہ ہوگیا ہے، پاکستان نے اوآئی سی کے ساتھ مل کرجنیوا میں قرارداد پیش کی، جنیوا میں قرارداد ہماری دوسری کامیابی تھی۔ اوآئی سی،عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے فلسطین کا مقدمہ پیش کیا، سلامتی کونسل کی چارنشستیں بے نیتجہ رہی، پاکستان نے اوآئی سی کے پلیٹ فارم پرفلسطین کی وکالت

کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ،سینیٹ کی متفقہ قرارداد نے ثابت کردیا فلسطین، کشمیرمسئلے پر قوم ایک ہے، جس طرح دبانگ دہل فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، مارچ 2022ء کو اسلام آباد میں پورے عالم اسلام کے وزرائے خارجہ کواکٹھا کرکے کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا۔ کروڑوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرمیرا دفاع کیا، میرا انٹرویو

30لاکھ لوگوں نے دیکھا معمولی بات نہیں۔ جب یہودی لابی نے سوشل میڈیا پرمجھ پرحملہ کیا توپاکستان کے بچے،بچے نے میرا دفاع کیا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھے جس مقصد کے لیے بھیجا اس میں کامیاب ہوا،ہمارا پہلا پاکستان مقصد فلسطین میں سیز فائر کرنا تھا جو ہو گیا،اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران

خان کے سر جاتا ہے، وزیراعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کا پیش کروں گا،قیادت نے منظوری دی تو اس پر عمل بھی کر کے دکھاؤں گا۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا قبلہ ایک نہیں مگرمقصد بند گلی سے فرارکا راستہ مل جائے، پی ڈی ایم کوکہوں گا آگ لگ گئی تمہارے اتحاد کو ملتان کے چراغ سے، یہ کیسی حزب اختلاف ہے کہتی ہے میں نا مانوں، ملتان نے ہرسیاسی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…