پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کا سیاسی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ۔وسطی پنجاب کے قائمقام صدر چودھری اسلم گل نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالخالق،نائب صدر منیر قمر واہگہ ،ضلعی سیکرٹری ریکارڈز کاشف گیلانی ،عظیم احمد اور

سجاد علی سے گفتگو کے موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اورپنجاب کا سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جعلی حکومت کو جتنی جلدی گھر بھیجیں گے اتنا جلدی عوام کی حالت بہتر ہو گی۔آج مہنگائی،بیروزگاری کے باعث غریب کا بچہ تعلیم صحت سے دور ہو چکا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل تنظیموں کے اجلاس بلا کر کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔ دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سمیت پوری سندھ حکومت ’’اگا دوڑ پیچھا چوڑ‘‘فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاید بلاول زرداری سندھ میں حکومتی اراکین کی جانب پانی چوری اور بڑھتے مثبت کرونا کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پھر بلاول زرداری نے نیب سے بچنے کے لیے این آر او کا ڈھکا چھپا ذکر کر دیا۔ دوسری طرف سندھ کی عوام صاف پانی، ادویات اور عزت نفس کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پورے صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیا ہے۔ تھرپارکر میں بچے بھوک اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوتے رہے۔ جبکہ آصف زرداری ہر سال علاج کی غرض سے بیرون ملک کے دورے کرتے رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی شکست نظر آ رہی ہے، اسی لیے بلاول زرداری انتخابی اصلاحات پر بے جا تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…