جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی‎

datetime 4  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کریگی،عمران خان نے کشمیر کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،وزیراعظم پاکستان نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے،تحریک انصاف آزادکشمیر میں کوئی دھڑے بندی نہیں

ٹکٹ نہ ملنے والے افراد کو مطمئن کریں گے،آزاد کشمیر کی جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،معیشت کورونا کے دوران بھی بہتر ہورہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی کے اہم زمہ دارم کے ساتھ وزیر اعظم عمران سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ کے صاف و شفاف انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں پانچ سال ملے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کشمیر انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج (ن) لیگ آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجا امتیاز طاہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،راجا امتیاز طاہر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر انتخابات میں راجا امتیاز طاہر اپنے تجربے سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے مسلم لیگ (ن) اور کی ایک اہم وکٹ گرائی ہے اور مزید وکٹیں گریں گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی پریس کانفرنس سے ان کے چہروں کی مایوسی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،پوری دنیا میں عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اور وزارت خارجہ کشمیر ایشو پر بڑا کام کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اب ڈائیلاگ سے حل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عقل سے عاری فاروق حیدر کو کیا پتہ ہر ایشو کا حل ڈائیلاگ کے زریعے ہوتا ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہماری معیشت کورونا کے دوران بھی بہتر ہورہی ہے،آزاد کشمیر میں ماضی کی حکومتوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے بارے میں نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ میں آزادکشمیر میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں، تحریک انصاف آزادکشمیر میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام ورکرز کو شعور اور اعتماد دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے والے افراد کو مطمئن کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…