جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

لاہور ،ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )لاہور ایجوکیشنل اتھارٹی نے اسکول ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ۔ نجی ٹی وی کی ٹوئنٹی فور کے مطابق رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں ڈبل شفٹ اسکولز اور جمعہ کےک اوقات کار شامل نہیں کیے گئے تھے جس کے بعد نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد رس چاہتے ہیں وہ پورے صوبے پنجاب کے تعلیمی اداروں کا اوقات کار جاری کریں ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے اوپر لوڈ تھا جسکی وجہ سے یہ نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے اب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد رس کی ہدایات کے مطابق پورے پنجاب کے اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا، لڑکیوں کا سکول صبح سوا سات بجے لگے گااور چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔ لڑکوں کا سکول ساڑھے سات بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ سکولوں میں نہم دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی دی جائے گی۔ طلبا پچاس فیصد حاضری کے تحت چھ روز سکول آئیں گے، طلبا کو دو روز لگاتار آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانبلاہور بورڈ نے طلبا کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر کے امتحانی مراکز میں 350 سے زائد طلبا کے بیٹھنے کیلئے امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے جبکہ کورونا کے باعث ایک امتحانی سنٹرز میں 150 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی جانا تھی۔ میٹرک کے 3 لاکھ نوے ہزار بچوں کیلئے صرف 866 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ایک لاکھ 99 ہزار بچوں کیلئے صرف 600 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ نے طلبا کے مابین کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی پالیسی کو نظر انداز کردیا جس سے امتحانات کے دوران طلبا میں کوروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔جبکہ سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات کی ایک سال کی فیس واپس کرے، بورڈ نے بچوں سے دو سال امتحانات کی فیس لی ہے، بورڈ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بچوں کو لازمی مضامین کا امتحان بھی منعقد کروائے، اختیاری مضامین کے پیپر لینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…