جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

18 سالہ عالیہ 3.4ملین فالورز کے ساتھ سنیک ویڈیو کی سب سے مشہور ہستی بن گئی

datetime 4  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) دسمبر 2020کی بات ہے جب ملتان کی رہائشی اور میڈیکل کی طالبہ عالیہ شعیب نے اپنے سنیک ویڈیو پر ایک فریز ویڈیو پوسٹ کی،کچھ ہی عرصے میں وہ دس لاکھ فالورز حاصل کرنے والی پہلی کریٹر بن گئی اور پانچ ماہ بعد خوبصورت مسکراہٹ کی مالک عالیہ سب سے زیادہ فالورز حاصل کرنے والی ایک ستارہ

بن گئیں۔عالیہ کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کا راز ان کی پر عزم شحصیت اور والدین کی حمایت ہے ان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے 15سیکنڈ کی اداکاری بہت محظوظ کرتی تھی اور میرے والدین ہمیشہ میرا ساتھ دیتے تھے‘‘۔عالیہ کبھی سوشل میڈیا یا اسٹار بننے کی خواہشمند نہیں تھیں وہ اور ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کر کے صحت کے شعبے میں ہی کیرئیر بنائیں، لیکن پاکستان کی سب سے مشہور سنیک ویڈیو کرئیٹر بننے کے بعد ان کی رائے تبدیل ہوگئی ہے۔عالیہ نے اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ’’میں 2017سے ویڈیوز بنا رہی ہوں شروع میں تو بس اپنی تفریح کیلئے ویڈیو بناتی تھی، پھر ایک دن میں نے انہیں پبلک کردیا ۔اس وقت تو مجھے کچھ پتہ نہیں چلا لیکن اگلے روز مجھے دوستوں اور رشتہ داروں کی کالز آئیں اور سب نے مجھے بتایا کہ میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہوں۔میری ویڈیو ٹرینڈنگ پر تھیں،پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا ،پھر تھوڑا ڈر بھی لگا کہ اب آگے کیا ہوگا؟‘‘عالیہ نے مزید بتایا کہ وہ ہر طرح کے لوگوں کا سامنا کر رہی ہیں شہرت اپنے ساتھ بہت ساری چیزیں لیکر آتی ہے آج وہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی محسوس کرتی ہیں جو پہلے ان سے قریب نہیں تھے۔آج وہ لوگ بھی ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہیں ،ایسے میں کچھ لوگ بے ساختہ رویہ بھی اختیار کرلیتے ہیں۔اس ہی وہ سے عالیہ نے کچھ عرصے لئے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،لیکن بھر ان کا کہنا ہے کہ دوسروں کے خوف سے میں اپنے خواب تو نہیں چھوڑ سکتی اس ہی سوچ سے انہوں نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا آج وہ سب سے آگے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…