جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے قومی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے۔حکومت کی معاشی میدان میں کامیابیوں سے اپوزیشن بوکھلا گئی ہے۔معاشی ترقی کی چارفیصد شرح مخالفین کے لئے ڈرانا خواب بن گئی ہے۔بہتر ہوتی ہوئی معیشت سے انتشار کی

شکاراپوزیشن کو اپنی سیاسی دکان بند ہوتی نظر آرہی ہے۔مخالفین شور مچاتے رہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب یونین کونسل 86خلیفہ چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لوگوں نے علاقے کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائشی منصوبوں کی بجائے مفاد عامہ کی حقیقی سکیمیں لارہے ہیں، سڑکوں کے ساتھ تعلیم اور صحت کے ادارے بھی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دئیے بغیر تیز رفتار ترقی کا حصول ممکن نہیں۔سوڈیوال میں ایک ارب روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ڈگری کالج بنائیں گے جبکہ سمن آباد گرلز کالج میں 22کروڑ کی لاگت سے آئی ٹی کا شعبہ قائم کیا جائے گا، اسی طرح سمن آباد ڈونگی گرانڈ کو ماڈل پارک بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہی خرچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے بااختیار بنائیں گے۔عوام کی خدمت میرا اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔منتخب نمائندے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے آپ کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے اور میرے دروازے ہمہ وقت عوام کے لئے کھلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…