کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی سطح پر سونے کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے۔پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالر کمی آئی ہے۔عام طور پر سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال کے دور میں سونا خریدتے ہیں، دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی سونے کی دھڑا دھڑ فروخت جا رہی ہے۔بھارتی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی اور 10 گرام سونے کا بھاو? 25،000 روپے سے نیچے چلا گیا ہے۔