منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے راولپنڈ ی رنگ روڈ کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ مستر د کردی، اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈ ی رنگ روڈ کی فیکٹ فائنڈنگ انکوئری رپورٹ مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے 27اپریل کو تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا،فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ پر دو ارکان نے دستخط کرنے سے صاف انکار کیا ہے ،کمیٹی کے رکن جہانگیر احمد اور انوار

الحق نے اختلافی نوٹ بھی لکھے ۔ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخار نے اپنے بیان میں کہا کہ عثمان بزدار نے دانستہ طور پر ان اختلافی نوٹس کو مسترد کیا ،انکوائری رپورٹ پر دستخط نہ کرنے والے دونوں ارکان نے کک بیکس اور رینٹ سیکنگ کے الزامات کی ماہرین سے تحقیقات کا مطالبہ کیا،عثمان بزدار نے صرف کمیٹی کے ایک رکن کی انکوائری رپورٹ کو درست قراردیا ہے ،ہم عثمان بزدار کو پیشگی آگاہ کررہے ہیں آپ کو کل کسی نے بچانے نہیں آنا،عثمان بزدار ساری عمر ایک ہی کیس میں عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ،عمران خان ،زلفی بخاری اور غلام سرور کے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے ،اس سکینڈل میں ہزاروں عام شہریوں کی جیبوں سے بھی اربوں روپے بٹورے گئے ہیں،عمران نیازی صاحب آپ کی اور آپ کے چیلوں کی اتنی جلدی میگا سکینڈل میں خلاصی نہیں ہونے والی ،آپ کی دو نمبریاں اور مکاریاں آہستہ آہستہ عیاں ہورہی ہیں۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ ِمحمد آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جون تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے خواجہ آصف کے آمد

سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کورٹ نمبر 2 سے اپنی عدالت منتقل کرلیا۔خواجہ اصف کو ہسپتال سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ آصف کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہوچکا ہے اس میں توسیع کی جائے۔عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی،۔عدالت نے پراسکیوٹر کو خواجہ آصف کا ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…