پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ایس ایل پہلی دفعہ کھیل رہا ہوں ، خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کے دو زبردست کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلوں گا، آسٹریلین سٹار جیمز فالکنر

datetime 2  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیمز فالکنر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اور پی ایس ایل کھیلنے پر کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر انتہائی خوش ہوں۔ اور خاص طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ لاہور قلندرز میں مجھے

دو ورلڈ کلاس کھلاڑیوں فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ یہ دونوں کھلاڑی میرے فیورٹ ہیں۔ فخر زمان کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ زبردست ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، ایونٹ کے بقیہ میچز کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا، جبکہ کھلاڑیوں کے ابوظبی پہنچنے کے باوجود ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شیڈول کا اعلان بھارتی ٹیکنیشنز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ دریں اثنا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں نیا تنازع ، ایونٹ کے بقیہ میچز کا شیڈول تا خیر کا شکار ہوگیا، پی ایس ایل مزید تاخیرکا شکار، بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شیڈول کا اعلان بھارتی براڈ کاسٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی براڈکاسٹرز کا تنازع حل کیے بغیر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ براڈ کاسٹرز 2 دن سے آئسولیشن میں تھے، اچانک ابوظبی ہیلتھ منسٹری نے اعتراض کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی کوششوں سے تنازع کو حل کیا جارہا ہے۔ ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس لانے کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور بھارتی براڈکاسٹرز کو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیا گیا اور انھیں دبئی روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزارتِ صحت نے یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے۔خیال رہے کہ دبئی پہنچنے والے بھارتی براڈکاسٹرز نے یو اے ای میں راس الخیمہ میں لینڈ کیا تھا، جبکہ اس کے بعد زمینی سفر کرکے ابوظبی پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…