جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

گرمی کی شدت میں طائف سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 2  جون‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ان دنوں درجہ حرارت بڑھنے سے سیاحوں کا رخ ملک کے مغربی شہر طائف کی طرف ہو گیا ہے۔ طائف کی فضا اور آب وہوا کافی خوش گوار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طائف میں کئی ایک اہم سیاحتی مقامات ہیں جو سیاحوں کی کشش کا باعث ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہرسال سعودی عرب میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اور موسم گرما کے عروج کے

چار مہینوں میں نسبتا معتدل موسم کی تلاش میں لوگ طائف کا رخ کرتے ہیں۔طائف سعودی عرب کے سیاحتی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ وہاں پر کئی ایک تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر طائف کے کئی نام مشہور ہیں۔ ان میں عروس المصائف، طائف المانوس، انس، السرور جیسے نام اس کی سیاحتی اہمیت کی بدولت دیے گئے ہیں۔طائف کی تاریخ پرنظر رکھنے والے دانشور احمد الجعید نے کہاکہ طائف اپنی منفرد اور معتدل آب و ہوا کی وجہ سے مشہور ہے اور موسم گرما میں یہاں لوگوں کی بڑی تعداد کچھ وقت گذارنے کے لیے تی ہے۔ طائف کی سیر کو نہ صرف سعودی عرب کے اندر سے لوگ آتے ہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاح اس کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل نے طائف کو موسم گرما کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔ ان کے دور میں تین ماہ تک بعض سرکاری محکموں کے دفاتر طایف منتقل کیے جاتے رہے ہیں۔جغرافیائی قربت کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے باشندوں کا پہلا پڑاو طائف ہے جو ہرسال چار ماہ کے لیے گرمیاں طائف میں گذارتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طائف میں کئی پہاڑی علاقے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں جن میں الشفا، الھدا، دکہ، الحلوانی، جبل الاخضر، الردف سیرگاہ اور سیسد سیرگاہ سیاحوں کیلیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…