پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں،آپ کی سوچ میں کتنی طاقت ہے؟

datetime 2  جون‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں قدرت پر توکل، خود پر یقین اور محنت کی بہت کمی ہے۔ ہم اس قدر حسد سے بھر چکے ہیں کہ ہمارے اندر دوسروں کی شخصیت، کامیابی اور ترقی قبول کرنے کی ہمت اور جرات ہی نہیں ہوتی۔ ہم ایک گھٹن اور افراتفری کے ماحول میں ایک خوشگوار اور پر سکون زندگی کیسے بسر کر سکتے ہیں۔یہ ہماری سوچ ہی ہے جو ہمارے اردگرد کی

صورت گری کر رہی ہوتی ہے۔ اس قسم کی منفی سوچیں ہمیں مایوس بناتی ہیں اورمایوسی کی وجہ صلآحیتوں اور طاقت کو زنگ لگ جاتا ہے اورہم اپنے حالات کو بہتر بنانے یا مشکلوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہتے۔منظم اور مثبت سوچ ہمیں موڈ کی خرابی کے خلاف مضبوط بناتی ہے۔ افسردگی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایک منفی سوچ مزید بہت سی منفی سوچوں کو جنم دیتی ہے جس سے حالات سدھرنے کے بجائے بگڑتے ہیں اور انسان مایوسی کی دلدل میں دھنستا جاتا ہے۔ہمیں اپنے رویے اور سوچوں کو بدلنا ہو گا۔ مشکل حالات میں مثبت سوچ اپنانے سے حالات آسان نہیں ہوتے البتہ مشکل حالات سے ملنے والی تکلیف ضرور کم ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے مسائل آپ کو بڑے خواب دیکھنے سے محروم کر رہے ہیں تو پھر آپ نے ابھی تک خواب دیکھے ہی نہیں۔ مایوسی، نا امیدی اور مشکل حالات میں مثبت سوچ اور امید کی شمع روشن رکھنے والے اصل میں بڑے دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ مشکل حالات سے نبردآزما ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔ خود کو اتنا مضبوط کر لیں کہ آپ کو منفی لوگوں کی سوچ، باتوں اور طعنوں کا اثر نہ ہو۔ اصل میں انسان اپنی سوچ کا عکس ہوتا ہے۔ پہلے خود کو بدلیں مت دیکھیں دوسرے لوگ کیا کر رہے ہیں اپنی سوچ ،کردار،عمل میں مثبت تبدیلی لا کر تو دیکھیں بہت جلد اردگرد کے حالات بھی بدل جائیں گے اور زندگی میں خوشحالی بھی آ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…