فیصل آباد(آن لائن) روا ں سال 2021 کا پہلا سورج گرہن 10 جون بروز جمعرات کو لگے گا ، سال2021 کا پہلا سورج گرہن جزوی ہوگا جو دنیا کے مختلف ممالک افریقہ ،یورپ اور مغربی امریکامیں دیکھا جاسکے گا سال 2021میں 10جون کولگنے والا سورج پاکستان ،
انڈیا اوربنگلہ دیش میں دیکھائی نہیں دے گا۔ قبل ازیں چاند کو گرہن لگا تھاجو آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں مکمل جبکہ شکاگو، ارجنٹینا اور بیجنگ میں جزوی طور پر دیکھا گیا، منظر پاکستان میں نظر نہیں آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چاند کو گرہن لگ گیا۔ آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں مکمل جبکہ شکاگو، ارجنٹینا اور بیجنگ میں جزوی طور پر دیکھا گیا، منظر پاکستان میں نظر نہیں آیا۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز ایک بج کر 48 منٹ پر ہوا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر اور اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوا۔چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوا۔26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔