ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل میچز کا انعقاد خطرے میں ‎پڑگیا

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، ایونٹ کے بقیہ میچز کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا، جبکہ کھلاڑیوں کے ابوظبی پہنچنے کے باوجود ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شیڈول کا اعلان بھارتی ٹیکنیشنز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

دریں اثنا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں نیا تنازع ، ایونٹ کے بقیہ میچز کا شیڈول تا خیر کا شکار ہوگیا، پی ایس ایل مزید تاخیرکا شکار، بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شیڈول کا اعلان بھارتی براڈ کاسٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی براڈکاسٹرز کا تنازع حل کیے بغیر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ براڈ کاسٹرز 2 دن سے آئسولیشن میں تھے، اچانک ابوظبی ہیلتھ منسٹری نے اعتراض کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی کوششوں سے تنازع کو حل کیا جارہا ہے۔ ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس لانے کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور بھارتی براڈکاسٹرز کو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیا گیا اور انھیں دبئی روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزارتِ صحت نے یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے۔خیال رہے کہ دبئی پہنچنے والے بھارتی براڈکاسٹرز نے یو اے ای میں راس الخیمہ میں لینڈ کیا تھا، جبکہ اس کے بعد زمینی سفر کرکے ابوظبی پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…