جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

”قرآن مجید کی ایک ایسی آیت جو تمام حاجتوں کو کافی ہوگی‘‘

datetime 1  جون‬‮  2021 |

یہ قرآن پاک کی بہت ہی طاقتور آیت کا وظیفہ ہے ۔آپ لوگوں نے یہ آیت پہلے بھی پڑھی ہو گیان اللہ علی کل شیئ قدیر۔یہ آپ سب کو یاد بھی ہوگی اگر نہیں یا د تو یاد کرلیجئے چھوٹی سی آیت ہے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے ہر چیز اسی کے دائرہ اختیار میں ہے ہر چیز کا مالک ہرچیز کا خالق میرے اللہ کی ذات ہی ہے ۔ جس آیت کا وظیفہ بیان کیا جارہا ہے انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہر چیز کے لئے ہوگا جو آپ چاہتے ہوں گے

اللہ کے حکم سے وہ آپ کو مل جائے گا جو آپ کی حاجت ہو گی وہ بھی پوری ہوگی یہ قرآن مجید میں بہت ساری سورتوں میں یہ آیت آئی ہے قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت سورہ بقرہ ہے۔ اور اس کی بہت بڑی فضیلت ہے اور سورہ بقرہ قرآن مجید کی سب سورتوں کی سردار سورۃ ہے یہ اسی سورہ بقرہ کی آیت نمبر109 کا وظیفہ ہے اور اس کے علاوہ یہ سورۃ النحل کی آیت نمبر 70 میں بھی یہی آیت اللہ نے بیان کی ہے یہ ہمارے لئے ہے یہ بہت ساری جگہوں پر اس لئے اللہ کی ذات نے بیان فرمایا ہے کہ اللہ کی ذات جو ہے وہ بلا شبہ ہر چیز پر قادر ہے بلا شبہ کا مطلب کیا ہے ؟ جس میں کوئی کسی قسم کا ایک رتی برابر بھی شک نہیں ہے اور جو کچھ اس پوری کائنات میں ہوتا ہے میرے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے اگر ایک پتہ بھی گرتا ہے تووہ میرے اللہ کے حکم سے ہی گرتا ہے ۔ کوئی بھی پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے اس اللہ کے لئے وہ کچھ نہیں اس کی ذات تو وہ ہے جو کہتی ہے ہوجاتو وہ ہوجاتی ہے اس کے خزانے سب سے زیادہ بڑے ہیں اس کے لشکر سب سے طاقتور ترین لشکر ہیں وہ خدا جو ساری کائنات ہر چیز کا کہکشاؤں کا مالک ہے ہر چیز کا مالک ہے تو یہ اسی کے پاک کلام سے یہ آیت لی گئی ہے۔جو بھی آپ کو حاجت ہوگی جو بھی آپ کو مشکل ہوگی جو بھی آپ کو چاہئے ہوگا تو آپ نے یہ پڑھ کر اللہ سے کہنا ہے کہ اے اللہ تو ہرچیز پر قادر ہے مجھے یہ چیز چاہئے میرے پاس نوکری نہیں ہے میرے پاس رزق کی تنگی ہے مجھے شادی کا مسئلہ ہے مجھے کوئی بیماری ہے جو جو بھی کچھ ہے وہ اپنے اللہ سے کہیں اپنے اللہ سے مانگیں اگر میں نے کسی امتحان میں کامیاب ہونا ہے۔ کچھ بھی ہے پوری دنیا میں کوئی بھی حاجت ہے تو وہ آپ نے اس وظیفہ کے پڑھنے کے بعد اپنے اللہ سے دعاکرنی ہے۔ انشاء اللہ دیکھئے گا چند دنوں میں آپ کی ہر حاجت پوری ہونا شروع ہوجائے گی۔میرے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے ۔اس وظیفے کو شروع کرنے سے پہلے دورکعت نما ز نفل حاجت کے ضرور پڑھ لیجئے گا اس کے بعد یہ وظیفہ شروع کیجئے گا پانچ وقت کی نماز آپ نے لازمی پڑھنی ہے نماز تو کسی صورت بھی کسی کو بھی معاف نہیں ہے اس کے بعد آپ اس آیت کو چلتے پھرتے بھی پڑھیں اول آخر درود شریف پڑھ لیں اور ذہن میں یہ رکھیں کہ اللہ کی ذات جو ہے وہ ہر چیزپر قادر ہے تو میرا یہ فلاں کا م ہے تووہ اللہ کی ذات جو ہے اپنے فضل و کرم سے اسے پورا کر دے تو آپ یقین کیجئے گا یہ اتنی بہترین آیت ہے دنیا کا کوئی بھی مشکل سے مشکل کام ہے جتنا مرضی مشکلات و پریشانیوں کا پہاڑ ہے تو آپ کی اس آیت سے جو آپ چاہتے ہوں گے اللہ کی ذات وہ عطافرمائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…