اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خاتون صحافی نسیم زہرا کے پروگرام کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ اٹھانا ، مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،اگر کسی صحافی نے غلط بات کہہ دی
تو عدالت میں جائیے،نسیم ظہرہ نے اصولی طور پر درست بات کی ہے لیکن اسد طور کو مارنے سے پہلے جھوٹے مقدمات میں الجھایا گیا اب پھر یہی ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپابندی لگنے کے بعد حامدمیر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نیا نہیں، ”ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، قاتلانہ حملے میں بچ نکلا لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں”۔ دوسر ی جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جیو نیوز کے اینکر اور صحافی حامد میر کو اپنے ہی شو کیپیٹل ٹاک سے ‘آف ایئر’ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔
اُٹھانا ، مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں اگر کسی صحافی نے غلط بات کہہ دی تو عدالت میں جائیے ۔۔@NasimZehra نے اصولی طور پر درست بات کی ہے لیکن @AsadAToor کو مارنے سے پہلے جھوٹے مقدمات میں الجھایا گیا اب پھر یہی ہو رہا ہے pic.twitter.com/xQkKJtB8L4
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 1, 2021