اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت ہو گی، نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حتمی اعلان کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری جن کے پاس کورونا ویکسین کی دو
خوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہو گا وہ یورپ کے کسی ملک میں بغیر کسی روک ٹوک کے داخل ہو سکیں گے۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 59 ہزار 33 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار947 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔اب تک کورونا ویکسین کی کْل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 686 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 999 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 20 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 549 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے
یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 73 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 195 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 760 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 148 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 277 افراد
اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 232 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 543 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔