کراچی (نیوز ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کے درآمدی بل کے کیلئے کافی ہیں ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہوگئی ۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال دوہزار پندرہ کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے مارچ دوہزار پندرہ کے دوران معیشت کے اہم شعبوں میں بہتر ی دیکھی گئی ۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات میں اضافے سیکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی کمی ہوئی ۔