جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے اراضی پر کاروباری برادری کو ہوٹلز،سکولز ہسپتال کمرشل پلازے بنانے کی دعوت دے دی گئی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے اراضی پر کاروباری برادری کو ہوٹلز،سکولز ہسپتال کمرشل پلازے بنانے کی دعوت دیتا ہوں،ریلوے پرائیویٹ جوائنٹ ونچر سے کاروباری برادری خود بھی کمائے اور ریلوے کو بھی کما کر دے اور اس حوالہ سے رشوت

سفارش کا مت سوچیں ،انتہائی شفاف نظام وضع کیا جا رہا ہے ۔جمعرات کو یہاں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین کی قیادت میں تین رکنی وفد سے ریلوے ڈی ایس آفس ملتان میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے اراضی پر کاروباری برادری کو ہوٹلز،سکولز ہسپتال کمرشل پلازے بنانے کی دعوت دیتا ہوں، ریلوے پرائیویٹ جوائنٹ ونچر سے کاروباری برادری خود بھی کمائے اور ریلوے کو بھی کما کر دے اور اس حوالہ سے رشوت سفارش کا مت سوچیں ،انتہائی شفاف نظام وضع کیا جا رہا ہے ،ہمارا مقصد ریلوے کو خسارہ سے نکال کر نفع بخش بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے ریلوے کی بہتری کا کوئی ویڑن نہیں تھا ریلوے کو بیدردی سے لوٹا اور تباہ کیا گیا لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق بہتری لا رہے ہیں ریلوے کے اثاثہ جات اور اراضی کو زیر استعمال لا کر کاروباری مواقع پیدا کئے جا سکیں گے جس سے کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہو گا اور ریلوے خسارہ میں کمی آئے گی اس سلسلہ میں قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ کاروباری برادری کو سہولیات کے ساتھ ساتھ قانونی تحفظ بھی دیا جا سکے اور وہ ریلوے کے ساتھ باا ?سانی مشترکہ کاروباری معاہدے کر سکیں انہوں نے

کہا کہ ریلوے کی بہتری اور اسے کمرشل کرنے کے لیے ہم کاروباری برادری کے ساتھ ہر قسم کے بزنس ماڈل پر کام کرنے کو تیار ہیں کاروباری برادری قدم بڑھائے اور ریلوے کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دے اس ضمن میں ملتان ایوان تجارت و صنعت کا کردار بہت اہم ہے اور ملتان ایوان تجارت و صنعت ہمارا ساتھ دے تو ہم اپنے اھداف

با آسانی حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ وہ تین ماہ سے صرف فریٹ ٹرین پرترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اس سلسلہ میں آنے والے دو سے تین دنوں کے اندر پاکستان ریلویز کی جانب سے فریٹ ویگن بارے اشتہار دیا جائے گا جس کے تحت کاروباری برادری کو مواقع فراہم کئے جائیں گے کہ وہ کارگو کے لیے اپنے شہر کے لیے

الگ الگ فریٹ ویگنیں بک کروا سکیں گے الگ الگ فریٹ ویگن کے الگ الگ سیریل نمبر الاٹ کئے جائیں گے جنہیں تبدیل نہیں کیا جا ئے گا اور اس تمام نظام کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے فریٹ ویگن کو سامان کی ترسیل وقت پر کرنے کے لیے فریٹ ویگن کو مطلوبہ ٹرن راؤنڈ ٹائم دیا

جائے گا اور سامان کی ترسیل میں تاخیر میں نقصان کی صورت میں ریلوے نقصان برداشت کریگی اور اس کا اذالہ کرے گاایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے وفاقی وزیر ریلوے کو خطہ کی کاروباری برادری کے چند اہم مسائل گوش گزار کئے انہوں نے کہا کہ ملتان سے کراچی کے لیے شاہ رکن عالم ایکسپریس کو

دوبارہ چلایا جائے اور اس کا ٹائم ملتان سے شام 7بجے کے بعد کا مقرر کیا جائے موسی پاک کے ملتان لاہور اور ملتان تین راؤنڈ ٹرپ کئے جائیں ملتان سے بزنس پوٹینشل کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتان کے لیے سپیشلائز ڈکنٹینر فریٹ ٹرین چلائی جائے۔ کراچی لاہور۔کوئٹہ اور اوالپنڈی کی ٹرینوں میں ملتان کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا

جائے اور موجودہ کوٹہ کو بڑھایا جائے انہوں نے وزیر ریلوے کو تجویز دی کہ ریلوے کی مقامی ایڈوائزری کمیٹی میں ملتان ایوان کو نمائندگی دی جائے تاکہ کاروباری برادری ریلوے کی بہتری میں اپنا بھرپورکردار ادا کر سکے اور ہر شہر میں جہاں ایوان تجارت و صنعت موجود ہیں وہاں لوکل ایوان اور مقامی ریلوے انتظامیہ پر مشتمل ایک

کمیٹی ضرور تشکیل دی جائے تاکہ مقامی سطح پر باہمی مشاورت کے ساتھ ڈویلپمنٹ کے کام کئے جا سکیں خواجہ صلاح الدین صدر ایوان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے ویڑن کو بیحد سراہا اور کہاکہ اس ویڑن کے ساتھ کاروباری برادری پر امید ہے کہ پاکستان ریلوے کے حالات میں بہتری آئے گی اور دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی

طرح پاکستان میں بھی ریلوے کا نظام اسٹیٹ آف دی آرٹ بن جائے گا انہوں نے کاروباری برادری کے لیے اور ملک میں کاروبار کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہاانہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم پاکستان انڈسٹریل سیکٹر کو سپورٹ کررہے ہیں خاص طور پر کنسٹرکشن انڈسٹری

کو ریلیف دینے اور دیگر کاروباری و تجارتی معاملات پر بہترین حکمت عملی سے کام کررہے ہیں اسی طرح وہ ریلوے سمیت دیگر اداروں کی بہتری اور ترقی کے لیے بھی کام کررہے ہیں یقینا اس حکمت عملی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور اداروں میں کام کی صلاحییت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا جس کے نتیجہ میں ملک

میں تیزی سے معاشی اور صنعتی ترقی ہوگی وزیر ریلوے نے ڈی ایس ملتان کو مقامی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے اور ملتان ایوان کی نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایات موقع پر جاری کیں اور کہا کہ ملتان ایوان کے نمائندگان کے ساتھ جلد از جلد ایک الگ تفصیلی میٹنگ کرکے پرپوزل تیار کرکے مجھے ارسال کریں تاکہ ان پر ضروری

کاروائی عمل میں لائی جا سکے وفاقی وزیر ریلوے نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین کو ریلوے کی جانب سے اپنے دست مبارک سے سوینیئر پیش کیا جبکہ صدر ایوان نے انہیں ایوان کا نشان پیش کیا ملاقات میں ڈی ایس ریلوے نوید مبشر چوہدری نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،سابق صدر میاں فضل الہی شیخ،سیکرٹری جنرل محمد شفیق سمیت ریلوے افیسران بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…