جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کرائے جائیں گے۔

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021 کو حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی بھجوا دیا ہے جو جلد منظور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز بنائی گئی ہیں، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 15 کر دی، پہلے تحصیل کونسلز کا وجود نہیں تھا، اب 136 تحصیل کونسلز بھی بنا دی ہیں جب کہ ضلع کونسلز ختم کر دی گئی ہیں، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182 سے کم کرکے 133 کردی، 64 ٹان کمیٹیاں، 3 ہزار 468 ویلج کونسلز جب کہ 2 ہزار 466 نیبر ہڈ کونسلز بھی بنائی گئی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لارڈ میئر کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئندہ لارڈ میئر کو ایوان نہیں، ضلع کے عوام منتخب کریں گے، نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد بھی کم کر دی ہے، ٹائون کمیٹیوں سے میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک جماعتی انتخابات ہوں گے جب کہ ویلج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے انتخابات غیر جماعتی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…