ایتھنز(نیوز ڈیسک)یونان میں حکومتی اعلان کے بعد آج سے ملک بھر میں بینک دوبارہ کھول دیے جائیں گے اور لوگوں کے پیسے نکالنے کی پابندیوں میں بھی نرمی ہوگی، تاہم حکومتی بیان کے مطابق ملک سے باہر پیسے لے جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ گزشتہ جمعرات کو یورپی سینٹرل بینک نے یونان میں حکومت کی جانب سے اصلاحات کے اہم پیکیج کی حمایت کے اعلان کے بعد یونانی بینکوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جرمنی کی پارلیمنٹ نے جمعے کو یونان اور دیگر یورپی قرض خواہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کی منظوری دی تھی۔