کراچی(این این آئی)پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا حجم 116 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران غیرملکی قرضوں کی مالیت میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، دسمبر 2020 کو غیرملکی قرضوں کی مالیت 117 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہوچکی تھی، رواں مالی سال
دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی قرضوں میں 80 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2020 تک غیرملکی قرضوں کی مالیت 109.9 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، مارچ 2020 کے مقابلے میں مارچ 2021 تک غیرملکی قرضوں کی مالیت میں 6.38 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔