پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اب ہنڈا 125 کتنے کا ملے گا؟ نئی قیمت سامنے آگئی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوچکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی

قیمتمیں 16 سو روپیکا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 77 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 79 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 82 ہزار 500 سے بڑھ کر 85 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس ای کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ، سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا۔ خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…