منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود تمام تعلقات ختم کیے نو مسلم جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین بھی میدان میں آگئے

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نو مسلم جرمن وی لاگر اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسچین بیٹزمین نے کہا ہے کہ زویا نے نہیں بلکہ اْنہوں نے خود زویا سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی

جس پر اْن کی سرحد پار یعنی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔بھارتی صارف نے لکھا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دْکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے جبکہ ہزاروں لوگ آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔صارف نے لکھا کہ ‘پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے لکھا کہ ‘زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اْس سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے کہا کہ ‘زویا کو چھوڑنے کی پیچھے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اْنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بیحسی کی وجہ سے لیا۔زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…