اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

جیف بیزوس کے گھر کے باہر ارب پتی افراد کا حیرت انگیز احتجاج

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوس ایمیزون کے سی ای او ہیں اور ان کے اثاثے 188 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ لیکن اب دیگر ارب پتی حضرات نے ان کے گھر کے باہر مظاہرہ کرکے اسے ایمانداری سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غالباً یہ پہلا مظاہرہ ہے جس میں’محبِ وطن ارب پتی‘ نامی

گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ہیں۔ یہ تمام لوگ جیف بیزوس کے 8 کروڑ ڈالر (دس ارب روپے) کے فلیٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جو مین ہٹن میں واقع ہے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ جیف بیزوس ’ایمانداری سے ٹیکس‘ ادا نہیں کررہے۔ارب پتی مظاہرین میں ایبی گیل، ٹم ڈزنی، اور مورس پرل بھی شامل تھے جو مختلف کمپنیوں میں شراکت رکھتے ہیں۔ مظاہرین نے میگا فون سے جیف بیزوس کے گھر کی جانب منہ کرکے ان سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکا میں ڈیموکریٹ جماعت کی امیدوار ڈینیئل بروکنر بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جیف نے کووڈ وائرس وبا کے دوران بے حساب دولت کمائی لیکن اسی شہر کے لوگ بیروزگاری اور مسائل میں گرفتار ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ وہ (جیف) ٹیکس نہیں دیتے، اسے حق نہیں پہنچتا کہ وہ لوگوں کو خریدے اور اسے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا ہوگی جو کووڈ وبا کی وجہ سے بہت سے مسائل میں گرفتار ہیں۔اسی گروپ نے شہر میں اشتہاری بورڈ والے ٹرک بھی دوڑائے جن پر’ امیروں پر ٹیکس لگاؤ‘ اور جیف بیزوس کی تصویر کے ساتھ ’مجھ سے ٹیکس لے کر دکھاؤ‘ جیسے نعرے درج تھے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…