اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پرویز مشرف کا نیا پینترا کیا؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی۔۔۔۔۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اکبربگٹی کو ہم نے نہیں کسی اور نے مارا، اکبر بگٹی کے ساتھ ہمارے 4 اعلیٰ فوجی افسران شہید ہوئے ،ہمارے دور میں بلوچستان پر پنجاب سے زیادہ پیسہ لگایا گیا، باہر جانے کا ارادہ ہے مگر بار بار حکومت سے درخواست نہیں کرتا، افتخار چوہدری، لال مسجد، بلوچستان ا پریشن ،فیصلے درست تھے ، میرے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔طالبان حالات کی وجہ سے بنے، اسامہ بن لادن کی ایبٹ ا باد موجودگی کا علم نہیں تھا، ڈبل گیم نہیں امریکہ سے مل کر دہشت گرد مارے تھے، حکومت میں کچھ نہ کچھ فوج کا کردار ہونا چاہیے، نواز شریف کی واپسی کیلیے سعودی عرب نے کہا تھا۔ جمعے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ میرا باہر جانے کا اب بھی ارادہ ہے لیکن میں بار بار درخواست نہیں کرنا چاہتا ، ای سی ایل کا معاملہ اپنے وکیلوں کی ٹیم پر چھوڑ رہا ہوں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ 2002ء میں بلوچستان میں دہشت گردی عام تھی علیحدگی پسند روز ریلوے لائنیں اور گیس پائپ لائنیں اڑا رہے تھے، جس کے بعد ہم نے وہاں پر ا پریشن کا فیصلہ کیا لیکن اکبر بگٹی کو نہ ہمارا مارنے کا ارادہ تھا نہ ہی ہم نے مارا۔اکبر بگٹی جس غار میں تھے، وہاں پر ہمارے 4 اعلیٰ فوجی افسران ان کے پاس گئے تو باہر سے کسی اور نے اس غار پر راکٹ مارا یا دھماکہ کیا ، جس میں اکبر بگٹی کے ساتھ ہمارے وہ چار جوان شہید ہو گئے اگر ہم انہیں مارتے تو اپنے لوگوں کو ان کے ساتھ شہید نہ ہونے دیتے، ہم نے بلوچستان کو اے ایریا بنایا اور ریاست کی رٹ قائم کی اور اب بھی بلوچستان کا دیرپا حل پسماندگی ختم کرنا اور انفراسٹرکچر بنانا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ طالبان ہم نے نہیں انھیں حالات نے طالبان بنایا، ایک لڑکا افغانستان میں مرا تھا اور اس کے لواحقین نے ملا عمر کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تو وہاں سے طالبان بن گئے۔میں نے تو امریکا میں اپنے لیکچر میں کہا تھا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف گروپ بن رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایمانداری سے کہہ رہا ہوں کہ ایبٹ ا باد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا ،اگر کوئی کہے کہ ا ئی ایس ا ئی کو پتہ تھا تو یہ بھی جھوٹ ہے کیونکہ اگر اسے پتہ ہوتا تو یہ مجھ سے نہیں چھپا سکتی تھی، حکومت میں فوج کا کردار چیک اینڈ بیلنس کیلئے ہونا چاہیے، سیاسی نہیں۔ بے نظیر کو میں نے نہیں ا نے دیا تھا وہ خلاف ورزی کر کے خود ا گئی تھیں۔ جس کے بعد سعودی عرب نے کہا کہ نواز شریف کو بھی ا نے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…