بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

زلفی بخاری اور غلام سرور خان کو ترین گروپ جوائن کرنے کی پیشکش

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف جو ایف آئی اے کا کام تھا تمام ایف آئی آرز انہوں نے تیار کی گئیں، یہ بات نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے کی انہوں نے مزید کہا کہ رنگ روڈ سکینڈل میں بھی کچھ ایسی باتیں ہوئیں، اب شہزاد اکبر صاحب کو ترین صاحب

سے مسئلہ کیا ہے وہ تو جہانگیر ترین کو اتنا جانتے بھی نہیں ہیں، پی ٹی آئی میں بھی ابھی شامل ہوئے ہیں، یہ سوال انہوں نے راجہ ریاض سے کیا، راجہ ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آج جو ہمارا رنگ روڈ سکینڈل آیا ہے یہ میں نہیں کہہ رہا ن لیگ کہہ رہی ہے کہ جتنا سکینڈل لکھا گیا ہے یہ شہزاد اکبر نے خود لکھا ہے، اس میں زلفی بخاری اور سرور خان بھی آ گئے، راجہ ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آ رہا ہے کہ شہزاد اکبر کا کیا پرابلم ہے یا پھر ان کا ایجنڈا کیا ہے، میں معذرت کے ساتھ اس چیز کا اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے ان کی اس چیز کی سمجھ نہیں آ رہی، لیکن جو رنگ روڈ سکینڈل لکھا گیا ہے اور جو ایف آئی آرز جہانگیر ترین کے خلاف ہوئیں وہ بھی اسلام آباد سے لکھ کر بھیجی گئی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے اور یہ پی ٹی آئی کو کمزور کیا جا رہا ہے، پروگرام کے اینکر نے سوال کیا کہ زلفی بخاری اور غلام سرور خان کو آپ اپنے گروپ میں شامل کروا لیں، جس کے جواب میں راجہ ریاض نے کہاکہ ہم انہیں ضرور درخواست کریں گے کیونکہ ان کے ترین صاحب کے ساتھ بہت زیادہ تعلقات ہیں بلکہ ترین صاحب کو بھی ان سے درخواست کرنا چاہیے کہ اب ہمارا اور ان کا ایک ہی موقف ہے تو اس میں وہ ہمارے ساتھ آ کر کھڑے ہوں گے تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…