منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیاہے اور اچانک ممبران کو منتیں کرکے ملوایا جارہا ہے ،عثمان بزدار بھی کرسی چھن جانے کے خوف سے منظر عام پر آگئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار حکومتی

ارکان سے شاید الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں،حکومت بھی فارغ اورحکومتی ارکان بھی فارغ ہیں،عثمان بزدار تو ویسے ہی لاہور سیر کرنے آئے ہیں،پنجاب میں حکومتی ارکان کی بڑی تعداد عثمان بزدار سے ناراض ہے ،جب ارکان اسمبلی کے حلقوں میں کام نہیں ہوں گے تو انہوں نے عمران خان کے چہیتے وزیراعلی کا اچار ڈالنا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالوں میں پنجاب میں ایک گلی یا کسی گٹر کا ڈھکن تک نہیں لگ سکا،حکومتی اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں شرم کے مارے عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کررہے ۔ انہوں نے کاہ کہ شہبازشریف کا موازنہ عثمان بزدار سے کرنا کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہے ،عمران نیازی شہبازشریف کو دو بار جیل میں ڈالنے کے بعد بھی ان کی مقبولیت کم نہیں کرسکے ،عوام کی خدمت کرنے والے لیڈرز ہمیشہ ان کے دلوں پر راج کرتے ہیں،عوام کے جیبوں پر ڈاکے مارنے والوں کو ہمیشہ ان سے بددعائیں ہی ملتی ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیاہے اور اچانک ممبران کو منتیں کرکے ملوایا جارہا ہے ،عثمان بزدار بھی کرسی چھن جانے کے خوف سے منظر عام پر آگئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار حکومتی ارکان سے شاید الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں،حکومت بھی فارغ اورحکومتی ارکان بھی فارغ ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…