اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران نیازی کا ضمانتی اْس کا اپنا چپڑاسی ہے اللہ کی شان،رانا ثناء اللہ کا وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ ، شیخ رشید کو بھی کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتا تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کے 3 فاضل جج صاحبان کا حکم پڑھا لے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حکم میں لکھاہے کہ کسی قسم کی کمشن،

کک بیک، 110 گواہان، 58 والیمز میں شہباز شریف کا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بجائے رنگ روڈ کے رنگ ماسٹر عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا ضمانتی اْس کا اپنا چپڑاسی ہے اللہ کی شان ہے ،آٹا چینی بجلی گیس دوائی ایل این جی چور عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت منفی 0.4 فیصد پر لانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو 19 فیصد مہنگائی اور ملک کو 14000 ارب کے تاریخی قرض کی دلدل میں گرانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کی تباہی اور کروڑوں بے روزگاروں کے مجرم عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی سوداگری کا ورلڈ کپ لینے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ 23 خفیہ اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ سے ملک کے خلاف سازش کرنے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔  رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتا تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کے 3 فاضل جج صاحبان کا حکم پڑھا لے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…