منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عید پر منافع خوروں نے عام شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، وزیروں اور مشیر وں کی فوج ’’ستو پی‘‘کر سوئی رہی، ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ عید پر منافع خوروں نے عام شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔بزدار انتظامیہ عید مناتی رہی اور شہری ناجائز منافع خوروں کے رحم کرم پر رہے۔عید کے ایام میں مرغی کا گوشت 550،بیف 750اور مٹن 1500روپے کلو فروخت رہا۔سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی رہیں۔لیکن عثمان بزدار اور ان کے وزیروں اور مشیر وں کی فوج ’’ستو پی‘‘کر سوئی رہی۔پنجاب حکومت نے

عید سے ایک روز قبل برائلر کی قیمت 418روپے مقرر کی ۔مرغی کا گوشت مارکیٹ میں 550سے 500روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔بیف کی سرکاری کی قیمت450 روپے ،لیکن شہریوں کو بیف 750 روپے کلوتک فروخت کیا جاتا رہا ۔ایک ہزار والا مٹن 1500روپے تک فروخت ہورہا ہے۔سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی ایسے ہی بلند پرواز پر رہیں۔عثمان بزدار ان چیلے اور خادمہ اول عید کے روز بھی شہبازشریف کو یاد کرتے رہے۔عمرانی ٹولے نے تین سالوں میں جتنی فکر مسلم لیگ ن کی اگر اتنی فکر قوم کے کرتے تو آج ایسے حالات نہ ہوتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…