لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کے دوران خریداری کے لئے آنے والی خواتین کی تذلیل کرنے والی اسسٹنٹ کمشنر نارروال سیدہ تہنیت بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17کی خاتون آفیسر کو محکمہ سروسز
اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ سیدہ تہنیت بخاری نے چند روز قبل لاک ڈائون کے دوران خریداری کے لئے آنے والی دو خواتین کی بازار میں تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔