اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی حکومت کا تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کوروناوائرس کے
پیش نظر بلوچستان میں تمام اسکولز اور کالجز 23 مئی تک بند رہیں گے۔ سیکرٹری کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کالجز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ اسی طرح صوبے میں تمام اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں بھی توسیع ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے گزشتہ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعد ازاں سندھ حکومت نے بھی تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی سرکاری و نجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رکھنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔