کراچی(این این آئی)بھارتی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210
کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی، شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔