سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط نے پاکستانی مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا

12  مئی‬‮  2021

ریاض ٗاسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب کی کورونا ویکسین سے متعلق نئی شرط نے پاکستانی مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی تجویز کردہ ویکسین میں چین کی تیار کردہ ویکسین شامل نہیں ۔سعودی عرب کی جانب سے فائزر ، آکسفورڈ، موڈرنا اور جانسن

اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین تجویز کی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تجویز کردہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی ہوگا جس کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنا ہوں گے اور تجویز کردہ شرائط پر عمل درآمد رواں ماہ 20 مئی سے ہو گا۔خیا ل رہے کہ پاکستان میں زیادہ تر افراد کو چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کے باعث پاکستانیوں کو سعودی عرب جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ائیرپورٹ پرکورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کتوں کی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…