کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی ،راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمدزبیر نے کہا کہ سیزفائر یاصلح کے بارے میں نہیں پتہ لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں ہم جب مطمئن ہوں گے تواس کاباقاعدہ بتائیں گے بھی۔محمدزبیر نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی تھیں توکبھی ڈیل یاکوئی ریلیف نہیں
مانگا، کسی کوبھی حب الوطنی کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں استعفے دینے پڑے تووہ اسمبلی توڑدیں گے ملک میں انارکی نہیں ہونے دیں گے ،ملکی مفادمیں جوبھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظورنہیں ہواتوموجودہ سیاسی کارخ ہی تبدیل ہوجائیگا حکومتی پارٹی میں ایسے لوگ ہوں گے جوعمران خان کیخلاف ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی کیاہے جس کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔