ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا خوف ،سرجیکل ماسک کی فروخت اور قیمت میں اضافہ 100 روپے والے ڈبے کی قیمت 500سے 1000 روپے تک پہنچ گئی

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)کورونا وائرس کا خوف ،سرجیکل ماسک کی فروخت اور قیمت میں اضافہ، مارکیٹ میں 100 روپے والے ڈبے کے ماسک کی قیمت 500سے 1000 روپے تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ

کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے وہی کوروناسے بچاؤ کے سلسلے میں سرجیکل ماسک سمیت دیگر جراثیم کش اشیائ کی فروخت اور قیمتوں میں بھی دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتے ہی سکھر میں بھی سرجیکل ماسک نایاب ہوگئے، مارکیٹ میں 100 روپے والے ڈبے کے ماسک کی قیمت 500سے 1000 روپے تک پہنچ گئی،جبکہ دوسری جانب روزگار کے حصول کیلئے شہریوں نے بھی سرکاری دفاتر کے باہر اور سڑکوں پر بھی ماسک فروخت کرنا شروع کردیا ہے اطلاع کے مطابق شہر کے میڈیکل اسٹوروں پربھی ماسک ختم ہوگئے اور سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں بھی ماسک دستیاب نہیں ہے۔دوسری جانب سکھر میں کورونا نے مزید ایک اور زندگی چھین لی ،ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ،میت کو ایس او پیز کے تحت ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق سکھرمیں کورونا نے مزید ایک زندگی چھین لی ہے گذشتہ روز سکھرسول اسپتال کے کوورڈ آئیسولیشن

وارڈ میں زیر علاج ٹکر محلہ چاند مسجد سکھر کی رہائشی 61 سالہ شاھین زوجہ محمد محبوب آرائین فوت ہوگی ہے جسے ایدھی سکھر کے رضاکاروں نے ورثائ کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کے لئیے ایدھی ایمبولینس کے زریعے ٹکر محلہ چاند مسجد سکھر پہنچایا واضع رہے کہ سول اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے ،سکھر میں ہونی والی کورونا و مشتبہ کورونا میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…