منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امیتابھ بچن نے مدد کی اپیل کر دی

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ +این این آئی)معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مدد کی اپیل کر دی، امیتابھ بچن نے  بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز اور اس کے باعث ہونے والی اموات کے پیشِ نظر گلوبل سٹیزنز سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی۔ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھوں نے گلوبل سٹیزنز پر بھارت کی مدد کرنے پر

زور دیا۔امتیابھ نے کہا کہ میرا ملک بھارت اس وقت کوویڈ-19 کی اچانک بڑھتی ہوئی دوسری لہر سے نبردآزما ہے۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بطور گلوبل سٹیزن میں دنیا بھر کے گلوبل سٹیزنز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اٹھیں اپنی اپنی حکومتوں اور فارماسوٹیکل کمپنیوں  سے بات کریں اور ان سے درخواست کریں کہ ایسے لوگوں کے لیے چندہ دیں اور ان کی مدد کریں جنھیں اس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول ووہرا عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انتقال سے قبل راہول ووہرا نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے کورونا وائرس اور اس کے علاج سے متعلق ایک مایوس کن پوسٹ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار اور لکھاری اروند گوہر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے راہول ووہرا کے انتقال کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے انہیں اس سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔بعدازاں ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ  راہول ووہرا اب نہیں رہے، میرے باصلاحیت اداکار اب نہیں رہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ  گزشتہ روز راہول نے بتایا تھا کہ اگر انہیں بھی بہتر علاج میسر ہوتا تو ان کی زندگی بچ سکتی تھی۔اروند گوہر نے کہا کہ راہول کو گزشتہ شام دوارکا میں آیوشمان منتقل کیا گیا تھا لیکن ہم انہیں نہیں بچاسکے، برائے کرم ہمیں معاف کردیں، ہم سب آپ کے مجرم ہیں۔اپنی آخری پوسٹ میں راہول ووہرا نے لکھا تھا کہ مجھے بھی اچھا علاج مل جاتا تو میں بھی بچ جاتا، تمہارا راہول ووہرا۔گزشتہ ہفتے راہول ووہرا نے ایک فیس بک شیئر کی تھی جس میں اپنے لیے ایک آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کے لیے مدد طلب کی تھی۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں کووڈ پازیٹو ہوں، ہسپتال میں داخل ہوں، لگ بھگ 4 دن سے لیکن کوئی ریکوری نہیں ہوں۔راہول ووہرا نے لکھا تھا کہ کیا کوئی ایسا ہسپتال ہے؟ جہاں آکسیجن مل جائے کیونکہ یہاں میرا آکسیجن لیول مسلسل کم ہورہا ہے اور کوئی دیکھنے والا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…