سرگودھا(آن لائن) مرکزی اور دیگر رمضان بازاروں میں چینی کے اسٹال پر جعلی انٹریاں کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ستم ظریفی یہ ہے کہ مختلف اوقات کے ساتھ ساتھ سٹال کے آگے وقفہ برائے نماز کا کتبہ نصب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ اندر ہی بیٹھ کر مبینہ طور پر جعلی انٹریاں کرتا ہے لوگوں کے شناختی کارڈز پر بوگس انٹریاں ڈال کر گھوسٹ خریدار ظاہر کرکے رپورٹ
ارسال کرکے مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین سو کلو سستی چینی خرد برد کی جا رہی ہے ،مختص شدہ اسٹالز پر چینی کی فروخت کا عمل دانستہ طور پر انتہائی سست رکھا جاتا ہے ،اسی طرح دیگر رمضان بازارو ں میں بھی سستی چینی کی دستیابی کا یہی حال ہے ، مستحق اور غریب عوام کیلئے چینی کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔