اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

موسلا دھار بارش نے آئیسکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کی شام ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث آئیسکو کے اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں 35 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں تیز بارش کے

سبب 35 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی سپلائی میں عارضی تعطل آگئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں دھمیال روڈ ،کیرج فیکٹری، روات،بحریہ انکلیو، خیابان سر سید، آراے بازار ،مندرہ اور ڈھوک حسو شامل ہیں۔آئیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوالمنڈی، کہوٹہ ،ریس کورس، اسلام آباد ایف 7 اور آئی 11 میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔آئیسکو کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے اور کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پربارش بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث ایبٹ آباد کےمختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔اسی طرح ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ مری اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوہاٹ ،ٹیکسلا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔فتح جنگ اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین روز میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاورمیں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…